• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو گوادر ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز پہلی پرواز کی مسقط آمد روانگی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جمعہ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی اغاز ہو گیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 جمعہ کی صبح 9:41 بجے مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔ مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر واپس آیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر گوادر پہنچا تھا۔ اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ کی گئی، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کا آغاز 20 جنوری کو ہوا تھا۔
اہم خبریں سے مزید