• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی یوم جمہوریہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، شیعہ علماء کونسل

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نےکہا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔گزشتہ کئی سال سے مودی سرکار نے ریاست کے آئین اور اقلیتوں کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اُس کے بعد بھارتی شہریوں کی اکثریت تشویش و مایوسی میں مبتلا ہے۔ ہندوستان میں گھٹن کی وجہ سے آزادی کے نعرے گونجنے لگے ہیں۔ آج ہندوستان تقسیم ہو رہا ہے۔ خلفشار اور انتشار کا دوسرا نام مودی سرکار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور دہشت گردانہ سازشوں میں سرگرم رہتا ہے۔وہ دن دور نہیں جب کشمیری مظلوم مسلمانوں کو آزادی ملے گی۔
اسلام آباد سے مزید