• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ‘ عمر کوٹ‘ نوشہرو فیروز کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

لاہور( ایجنسیاں)ملک کے 3 اضلاع ٹھٹھہ‘ عمرکوٹ اور نوشہروفیروز کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ مثبت نمونوں کا جنیاتی تعلق ڈبلیو پی وی 1 پولیو وائرس کلسٹر سے ہے، ماحولیاتی نمونوں کے سیمپلز 23 اور 24دسمبر 2024 کو لیے گئے۔علاوہ ازیںسال 2025کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی جو 9فروری تک جاری رہے گی۔تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید