سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/نامہ نگار)سانگھڑ کے نزدیک چوٹیاری تھانے کی حدود میں جونیجو قبیلے دو گروہوں کے مابین تصادم نتیجے میں 3افراد گولیاں لگنے سے جانبحق جبکہ3 خواتین سمیت19سے زائد افراد زخمی ہوگئے. تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نزدیک چوٹیاری تھانے کی حدود جانی جونیجو گاؤں میں کھیتوں میں مویشیوں کے گھس جانے سے جونیجو قبیلے کے دو گروپوں کے مابین تصادم اندھا دھند بتایا جاتا ہے کہ دوران تصادم جونیجو قبیلے کے ایک اسلحہ سے لیس گروپ اپنے مخالف نہتے گروپ پر اندھا دھند سیدھی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نہتے گروپ کے تین بے گناہ افراد علی بخش جونیجو، مشتاق علی اور عبدالرسول جونیجو جاں بحق جبک تین خواتین سمیت 19سے زائد افراد جن میں سیف اللہ جونیجو، عبداللہ، قادر جونیجو، نوازعلی، عاشق حسین، لال بخش، عبدالسلام، اسد، امام الدین، عباس، اویس، ضامن، ارباب، قدیر، غلام رسول، نوید علی، مسماۃ زبیدہ، مسماۃ ساجدہ اور مسمات عظمی کے نام شامل بتائے جاتے ہیں زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پویس نے تینوں ڈیڈ باڈیز سمیت تمام زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کردیا مذکورہ واقعے کے نتیجے میں صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگئی۔ پورے علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت طاری جبکہ دوسری جانب رونما واقعے کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے ٹائر جلا کر سانگھڑ میرپور خاص، سانگھڑ نواب شاہ اور سانگھڑ حیدراباد روڈ بلاک کر دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک مکمل طور پر جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ علاوہ ازیں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کی مدد سےاندھا دھند ہوائی فائرنگ کر کے شہر کے مختلف کاروباری مراکز بند کروا دیے۔ وہ مطالبہ کر رہے تھے کہ گولیاں لگنے سے جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے مظلوم لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ آخری خبریں آنے تک ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس دعوی کر رہی ہے پولیس نے مذکورہ واقعے میں ملوٹ تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔