• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنرز کے دو ٹیسٹ میں 67 وکٹ، سیریز کا نیا ریکارڈ بن گیا

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے سپنرز نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنا لیا۔ سیریز میں دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے مشترکہ طور پر 69 وکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے قبل 2022 میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران اسپنرز نے 67 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے19، نعمان علی نے 16 جبکہ ساجد خان نے 15 وکٹیں لیں۔ ابرار احمد نے 7 ، ویسٹ انڈیز کے گداکیش موتی نے 7 اور سنکلیئر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں پیسر ز کا کردار محض دکھاوے کا ہی رہا، دونوں ٹیموں کے فاسٹ بولرز نے کل ملاکر 96 گیندیں کیں۔

اسپورٹس سے مزید