لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ لاہور نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے "ہفتہ یکجہتی کشمیر" منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران پورے شہر میں مختلف کیمپ، ریلیاں اور خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ 5 فروری کو مال روڈ پر عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ "کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پورے شہر میں یونین کونسل سطح پر پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ پورے پاکستان کی آواز بنے گی۔