• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان نے بستی ملوک روڈ پر عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے بستی ملوک روڈ پر عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بستی ملوک مرکزی سڑک پر عرصہ دراز سے جمی مٹی کی سکریپنگ کا حکم دے دیا۔اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 4 کلومیٹر بستی ملوک کے مرکزی روڈ پر گرینڈ صفائی آپریشن کیا۔2 ٹریکٹر لوڈرز، 6 ٹریکٹر ٹرالیاں، 2 بلیڈز سے صفائی آپریشن کے دوران کوڑا کرکٹ کا صفایا کیا گیااورایک روز مین سکریپنگ اور دھلائی کرکے 90 ٹن مٹی و کوڑا اٹھایا گیا -جبکہ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت میٹرک کے امتحانات کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنرجن کے پاس چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان کی اضافی ذمہ داری بھی ہے نے امتحانی مراکز پر تسلی بخش انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ امتحانات میں ناقص کارکردگی کے حامل عملہ پر کارروائی عمل کو تیز کیا جائے۔ 
ملتان سے مزید