• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹری کو لینڈ پارسل کے طور پر ریکارڈ کا حصہ بنایا جائیگا، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کئے جانے والے پلس پراجیکٹ (Punjab Urban Land System Enhancement) میں لینڈ رجسٹری کو لینڈ پارسل کے طور پر ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور رجسٹری کے ساتھ پارسل میپ کا اجراء بھی کیا جائے گا۔پلس پراجیکٹ پنجاب کے شہری اور باقی ماندہ دیہی علاقوں کے اراضی ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرے گا۔ اسکے علاوہ پنجاب کا مکمل پیمائش جغرافیائی نقشہ مرتب کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نےکمشنر آفس راولپنڈی میں مشترکہ زمین کی تقسیم کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ہماری عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز مشترکہ زمینوں کے ہوتے ہیں،لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائز ہونے سے ان مسائل کا حل ہوگا ۔عوامی سہولت کے لئے حکومت پنجاب نے زرعی اراضی کی تقسیم پر لاگو تمام فیسیں (ونڈافیس، انتقال فیس) ختم کر دی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید