اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ترجمان آصف علی زرداری عامر فدا پراچہ کی قیادت میں مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے ملاقات کی۔ وفد نے اسلام آباد سبزی منڈی اور راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی اور نصیر آباد میں پولیس کے ناروا رویئے بارے آگاہ کیا۔ گورنر نے آئی جی سمیت متعلقہ افسران کو صورتحال سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔