• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں کی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تاجر جمال الدین کے ایصال ثواب کیلئے دعا

اسلام آباد(جنگ نیوز) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی اعلیٰ قیادت نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے بلوچستان کے تاجر جمال الدین مرحوم کی کوئٹہ میں رہائش گاہ پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی۔سرپرست اعلی یو بی جی ایس ایم تنویر،سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، حنیف گوہر، احمد چنائے، احسن ظفر بختاوری،فرقان عبدالقادر کوئٹہ میں مرحوم کے بھائیوں ڈاکٹر کمال الدین، حاجی صلاح الدین، حاجی علاؤالدین، حاجی سراج الدین اور ان کے بیٹوں میر ویس خان، ادریس خان، وارث خان، محمد ہمایوں خان ایڈوکیٹ اور محمد یوسف خان ایڈوکیٹ سے اظہار تعزیت کیا۔ یو بی جی کے رہنماؤں نےکہا کہ ان کی وفات سے کاروباری دنیا میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔
اسلام آباد سے مزید