سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) فیڈریشن آف کامرس اینڈ ٹریڈرز سانگھڑ کی جانب سے چوٹیاری میں ہونے والے افسوسناک واقعہ پر اظہار ہمدری کے طور پر سانگھڑ شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام تاجر برادری اپنے اپنے کاروبار شام گئے تک بند رکھے جس کے نتیجے میں روز مرہ استعمال میں انے والی اشیائے صرف ناپید ہو کر رہ گئیں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔