اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ نون خیبرپختونخوا کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ نون کے قومی اسمبلی پارلیمانی گروپ لیڈر خواجہ محمد آصف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرکے انہیں ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں تحریک انصاف کے اعجاز حیدر پنجوتھا کے ساتھ اپنی لڑائی کی تفصیل سے آگاہ کیا جس میں پنجوتھا کو سخت چوٹیں آئی تھیں اور انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال لے جانا پڑا تھا۔ یہ واقعہ نجی ٹیلی ویژن کے شو میں ہوا جو براہ راست دیکھا جارہا تھا۔