• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز اسپیکر ایاز صادق کی رہائش گاہ پرپہنچ گئے

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ پرپہنچ گئے۔وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ ۔ اعجاز حسین جاکھرانی اور شازیہ مری بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کو ان کےبیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ۔ملاقات میںملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
اہم خبریں سے مزید