• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی عدم استحکام کی بڑی وجہ خود وفاقی حکومت ہے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ وفاقی حکومت کو قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں کہا کہ ریاست کے چار بنیادی ستونوں میں سے دو کو ایگزیکٹو کے ذریعے بالکل بے اثر کیا جا رہا ہے۔وفاقی حکومت نے غیر ضروری طور پر نئے سیاسی محاذ کھول دیے ہیں جن سے بچا جا سکتا تھا اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا، انہوں نے کہاکہ آج تین بڑے محاذ کھول دئے گئے ہیں یعنی میڈیا، وکیل برادری اور عدلیہ کے ساتھ اپوزیشن کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید