راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرنے والے ملزم کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیاگیا۔پی ٹی سی ایل حکام نے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کی چوری کر بڑھتی ہوئی وارداتوں پر آئی جی پولیس اور کمشنرزکو خطوط لکھ دئیے ۔ تھانہ آراے بازار کو پی ٹی سی ایل کے محمد سلیم خان نے بتایا کہ حسن علی کو پی ٹی سی ایل کی نائٹ پٹرولنگ ٹیم نے مین ٹینچ روڈ پر پی ٹی سی ایل کی ایکٹیو ایس ایس اے کیبل کاٹتے ہوئے پکڑا ۔ 18 اکتوبر 2023کو آئی جی پیز اور چیف کمشنرز کو مکتوب میں کہاگیا ہے کہ وہ ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک میں تخریب کاری کے واقعات میں اضافے کے رجحان کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ ان واقعات کے ذمہ دار گروہ کے افراد کے خلاف تحقیقات اور ضروری کارروائی کے لئے آپ کی فوری توجہ اور تعاون کی ضرورت ہے۔