• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں نے 5لاکھ جانوں کی قربانیاں دیں،جدوجہد جاری رکھنا ہو گی،سردار مسعود

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں چیمبر صدرعثمان شوکت، گروپ لیڈر سہیل الطاف ، سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان، حریت رہنما الطاف حسین وانی، تحریک نوجوانان عبداللہ گل، سردار حیات خان،حریت لیڈر یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک ، آزادکشمیر کی وزیر پروفیسر تقدیس گیلانی ، غلام نبی نے خطا ب کیا۔ عثمان شوکت نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی عوام اور بزنس کمیونٹی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں نے پانچ لاکھ سے زائد جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں، ہمیں جدوجہد جاری رکھنا ہو گی۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان امید کا نام ہے۔حریت رہنما الطاف وانی نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی پروپیگنڈے کے زیر اثر ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔غلام نبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کو پرامن تحریکوں کا جواب دینا ہو گا۔ مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں ۔آر ایس ایس کی جانب سے انڈیا کو مکمل طور پر ہائی جیک کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید