• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی کی وجہ بننے والی ہر چیز کی روک تھام کی جائے، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی نے 31 کیسوں کی منظوری دیدی ۔ 21 ضلع راولپنڈی،ضلع اٹک کے 4 ، ضلع جہلم کے 2 اور چکوال کے 4 کیس تھے۔ کمیٹی میں پیٹرول پمپوں کے 12 کیس پیش کئے گئے جو تمام منظور ہوگئے۔ کمرشل بلڈنگز کے پندرہ کیس ضلع راولپنڈی کے تھے جو منظور کئے گئے۔ 4 پولٹری و کنٹرول شیڈز کے کیس بھی منظور کئے گئے۔اجلاس میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے ہدایت کی کہ محکمہ تحفظ ماحولیات ماحولیاتی آلودگی کی وجہ بننے والی ہر چیز کی روک تھام کے ساتھ ساتھ لوگوں میں گرین انرجی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرے اور روف گارڈنگ کی حوصلہ افزائی کریں۔ پلاسٹک کے خاتمے کے لئے جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید