راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی میں جاری 7 روزہ انسداد پولیو مہم میں راولپنڈی پولیس کے 1700افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھاکہپولیس افسران و اہلکاروں کو پولیو مہم کے سلسلہ میں 772 ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی کی انجام دہی کے لئے متعین کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ تھانوں کی موبائل بھی گشت کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنائیں گی۔