• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کے 4ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کے 4ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کردئیے گئے ۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی برانچ راولپنڈی سہیل ظفر کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن تھری راولپنڈی ،ان کے پیش روڈی ایس پی وسیم فرازکوسینٹرل پولیس آفس لاہور،ڈی ایس پی سکیورٹی وی وی آئی پی ٹو راولپنڈی محمد افضل لودھی کو ایس ڈی پی او کہوٹہ ، ان کے پیش رو ڈی ایس پی عابد محمود کوڈی ایس پی سکیورٹی وی وی آئی پی ٹو راولپنڈی تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
اسلام آباد سے مزید