• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے، کمشنر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں، پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہر ممکنہ طور پر پورا اور ہر علاقہ سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو،وہ انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف اضلاع کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ز اور ہیلتھ افسران سے گفتگو کررہے تھے،کمشنر کو ڈپٹی کمشنرز طحہٰ سلیم اور ملیر میں سلیم اللہ اوڈھو نے بریفنگ دی، ضلع وسطی کے دورے میں کمشنر نے انکار کرنے والے بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید