• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں بلدیہ عظمیٰ انسداد تجاوزات کے عملے پر حملے میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی میں بلدیہ عظمیٰ انسداد تجاوزات کے عملے پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق 3 فروری کو نیو کراچی سیکٹر 11 ای میں ایک ہوٹل پر حملہ ہوا تھا جس میں بلدیہ عظمیٰ کے اہلکار زخمی ہوئے تھے، نیو کراچی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تین ملزمان عزت اللہ، کلیم اللہ اور جہانگیر کو گرفتار کیا جبکہ دو ملزمان نور محمد اور نصیب اللہ نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی جن کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید