• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھی رانی پروگرام، راولپنڈی میں 36 جوڑے رشتہ ازواج میں منسلک ہونگے

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)وزیر اعلی پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت راولپنڈی میں12 فروری کو 36جوڑے رشتہ ازواج میں منسلک ہوں گے۔ضلع اٹک کے گیارہ کی بجائے اب14 جوڑے اجتماعی رخصتی کی تقریب میں شامل ہوں گے۔راولپنڈی ڈویژن میں ضلع چکوال کے تیس سے زائد جوڑے گزشتہ ماہ رشتہ ازاوج میں منسلک ہوئے۔ضلع راولپنڈی کے17اور ضلع جہلم سے پانچ جوڑے تقریب میں شریک ہوں گے۔ انچارج دھی رانی پروگرام /ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ضلع راولپنڈی رخسانہ یاسمین کے مطابق اجتماعی شادی پروگرام دھی رانی کیلئے تحصیل سطح پرچار رکنی تصدیقی کمیٹیاں ہر تحصیل میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں قائم ہیں۔
اسلام آباد سے مزید