لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کر دیا گیا۔نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ نے سرخرو کیا،مریم نواز کی وزیراعظم اور حمزہ شہباز کو مبارکباد، نیک تمنائوں کا اظہار،مریم اورنگزیب نے کہا کہ بریت نے ماضی کے سیاسی انتقام کا ایک اور سیاہ داغ ختم کردیا، جج سردار اقبال ڈوگر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر شوگر ملز کے لیے گندے نالے کو 21کروڑ روپے سے قومی خزانے کے ذریعے تعمیر کروانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ 3 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا جبکہ 28جنوری کو مقدمہ کے مدعی ذوالفقار علی نے ریفرنس سے اظہار لا تعلقی کیا تھا۔