• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، جوان شہید

راولپنڈی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میں آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق5اور 6 فروری 2025 کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حسن خیل، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے آپریشن میں 12خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 12 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار محمد ابراہیم (عمر 34 سال، ضلع ہنگو کے رہائشی) شہید ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید