اسلام آباد ( ایوب ناصر ) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نےوزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا، عمران خان نے پی ٹی آئی کے پی کے نامزد صدر جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا ان سے جمعرات کو اڈیالہ جیل میں 4 پارٹی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب نے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہئے تھا محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں۔