پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے اسکول میں طلبا کی جانب سے استاد کو ہراساں کرنے کا منفرد واقعہ سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ استاد نے کہا کہ طلبا مجھ پر آوازیں کستے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں، انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ طلبا ءکی طرف سے ڈیوٹی میں رکاوٹ معمول بن گیا ہے۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کاکشال کے استاد نے پولیس کو طلبا ءکیخلاف درخواست دے دی۔جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور عرفان علینے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے طلبا ءکے والدین کو بلاکر معاملہ سامنے رکھا جس کے بعد طلباء نے معافی مانگی اور مستقبل میں ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے کہا کہ سکولوں کے ڈسپلن اور تعلیمی ماحول کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔