• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی نکاح نامہ بنوانےکے ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) جعلی نکاح نامہ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن وہاڑی راؤ فیصل الرحمن نے ملزمان محمد جاوید،محمد رمضان ،محمد نذیر، محمد نصیر ، محمد بوٹا ، اللہ یار اوراعظم کو گرفتار کر لیا، کارروائی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن وہاڑی راؤ فیصل رحمان نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا، ملزمان نے سیکرٹری یونین کونسل کے ساتھ مل کر آمنہ بی بی کا جعلی نکاح نامہ بنوایا تھا جو انکوائری میں جعلی ثابت ہو گیا تھا-
ملتان سے مزید