اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروںکی پولیس نے 38سماج دشمنوں کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس نے متعدد افراد سے 1125 گرام ہیروئن ،1100 گرام چرس اور 7 پستول برآمد کرلئے۔تھانہ شمس کا لو نی نے سابقہ ریکا رڈ یا فتہ گروہ کے دوارکان سے اسلحہ کی نو ک پر چھینے گئے تین مو ٹر سائیکل، 8 موبائل فون اور اسلحہ برآمدکر لیا ۔ راولپنڈی پولیس نے متعدد افراد سے منشیات، 400 پتنگیں،سات پستول، دورائفلیں ، ایک کلاشنکوف برآمد کر لی۔