کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت اور افغانستان سے شدید خطرات کا سامنا ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے اپنے دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ کررہا ہے، جو اس کی اپنے پڑوسی ملک پاکستان کے خلاف جارحانہ سوچ کی عکاسی کررہا ہے، اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم مودی کا دورہ امریکا سے صورت حال کے مزید کشیدہ ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں، امریکا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی جانی اور مالی قربانیوں کا احساس کرکے پاکستان کے استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان کو اسوقت بھارت اور افغانستان سے شدید خطرات کا سامنا ہے افغان دہشت گرد کی لاہور میں ہلاکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ طالبان حکومت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے امریکی حکومت کو آگے آنا ہوگا۔