راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 28موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔15افراد سے جھپٹا مار کر موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔ اسلام آباد کے شہری بھی 5موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ سٹریٹ کرائم کی3وارداتیں تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ شمس کالونی اور تھانہ کورال کے علاقوں میں جب کہ رابری کی 2 وارداتیں تھانہ آبپارہ اور تھانہ سنگ جانی کے علاقوں میں ہوئیں ۔تھانہ گنج منڈی کے علاقہ چونگی نمبر 4کے قریب ایک نامعلوم ملزم اسلحہ کی نوک پر عبداللطیف سے 8ہزار روپے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈ پر2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر عبدالرحمان سے 8ہزار روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار آفتاب احمد ،زوہیب اور ارسلان سے 2 موبائل اور 80ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں2 موٹرسائیکل سوارعمیر مطلوب سے طلائی سیٹ مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اور نقدی 22ہزار روپے ، پمپاں والاچوک میں2نامعلوم ملزمان شبر حسین اور اس کے کزنز سے 3 موبائل اور ساڑھے دس ہزار روپے ،شکریال میں 2نامعلوم ملزمان محمد نصیر سے موبائل اور 2لاکھ روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ شبیر لین میں2موٹرسائیکل سوار محمد توقیر احمد اور اس کے دوست محمد شفیق سے 3موبائل اور 10ہزا روپے ، چاکرہ روڈ پر چودھری طارق محمود کی ملک شاپ سے 2نامعلوم ملزمان 15 ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ندیم گلزار سے 50 ہزار روپے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ایوب کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار ذیشان تنویر سے 85 ہزار روپے اور موبائل ، گلزار قائدمیں 2نامعلوم ملزمان ریحان کوثر سے موٹرسائیکل،تھانہ دھمیال کے علاقہ لکھن میں 3موٹرسائیکل سوارنعمان سے کمپنی کی رقم 74ہزار 276روپے اور اس کابٹوا جس میں 4 ہزار روپے تھے چھین کر لے گئے۔ تمام وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ ورکشاپی محلہ میں اعجاز احمد کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے ،ایل سی ڈی ، موبائل، سلنڈر اور تار،ماربل فیکٹری روڈ پر عطا ءاللہ کے آفس کا تالہ توڑ کر لیپ ٹاپ اور 4لاکھ 60ہزارروپے ،امرپورہ میں تیمور شہزاد کے گھر کا تالہ توڑ کر 20ہزارروپے اورگھڑی ،چاندنی چوک میں بنک کا سی سی ٹی وی کیمرہ ،چونگی نمبر 22کے قریب سمیر ابی بی کے گھر سے موبائل ،ایک لاکھ 40ہزار روپے اورسونا مالیتی ایک لاکھ روپے ،فضل ٹاؤن فیزون میں آغا سعد بشیر کے گھر سے طلائی زیورات،راہ امن روڈ پر شہزاد حسین کاظمی کے گھر سے 2 انگوٹھیاں، 2 جوڑے بالیاں اور 30 ہزار روپے ،لکھن میں عثمان خالد کی ہمشیرہ کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور2 تولہ کے طلائی زیورات ،رنگ روڈ پر توقیر کی شٹرنگ کا سامان مالیتی 45لاکھ روپے ، گلشن کشمیر میں زاہد کا 33 ٹن سریا چوری کرلیاگیا۔