پشاور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے،۔صوابی جلسے میں کارکنان کی کم حاضری پر صوبائی صدر جنید اکبر خان نے رپورٹ طلب کرلی۔، صوابی جلسے میں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ میں لفظی گولہ باری ہوئی اور سلمان اکرم راجہ کی تقریر کے دوران شیرافضل مروت نے اسٹیج پر مخالف نعرے لگوائے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین امین گنڈا پور نے عمران خان کی ناراضی کی تردید کردی۔پی ٹی آئی اختلافات کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پر پھوٹ گئی، 8 فروری کو صوابی جلسے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسا دیے۔شیر افضل مروت نے نعرے لگائے تو سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی بدتمیزی نہیں ہوگی۔ بعد میں شیر افضل مروت نے کہا کہ خطاب کی اجازت دی گئی، نہ اسٹیج پر بیٹھنے کو مناسب جگہ ملی، قیادت ان کی شرکت پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی۔