پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پیرس میں مودی کا استقبال سیاہ جھنڈوں اور دہشتگرد مودی کے نعروں سے گیا جائے گا، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی فرانس نے تیاریاں مکمل کرلیں ، حکومتی اجازت بھی حاصل کرلی گئی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 10 11فروری کو فرانس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر مودی کو فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی طرف سے پیرس میں پلیس ا سٹالنگ گراس کے مقام پر احتجاجی مظاہرے کا بھی سامنا کرنا ہوگا جس میں کشمیریوں کیخلاف بھارتی افواج کے مظالم بند کرنے اور مقبوضہ وادی کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خوداردیت دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔