کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پسنی فش ہاربر ایریا میں کوسٹ گارڈز نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بتاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔پہاڑوں سے حملہ کیا گیا ،ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ،باقی دہشت گرد فرار ہوگئے ،دیگر رات کی تاریکی میں پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے کوسٹ گارڈز ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے اتوار کی شب پہاڑیوں سے پسنی کے فش ہاربر ایریا پر کوسٹ گارڈز کی پوسٹ پر شدید فائرنگ کی اور راکٹ مارے کوسٹ گارڈز کے جوانوںنے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جوانوں کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے پہاڑی علاقے میں فرار ہو گئے۔