اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) رواں ہفتے کے دوران منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے‘ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث134 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 18کلو 453گرام ہیروئن‘ 4کلو 268گرام چرس‘ 2کلو859 گرام آئس‘175 لٹر شراب‘ 52مختلف بور کے پستول‘ 7جدید خودکار بندوقیں اور 351روند برآمد کر لئے گئے۔ 27پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئیں۔ اس طرح134 مقدمات درج کئے گئے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں 10جرائم پیشہ گرفتار کئے گئے۔ تھانہ کوہسار، شالیمار، سنگجانی، انڈسٹریل ایریا، شمس کالونی اور تھانہ لوہی بھیر نے عبداللہ، عبدالخاق، نادرخان، محمد یاسر، محمد بلال اور محمد مدثر کو گرفتار کرکے 510گرام ہیروئن‘ 5پستول برآمد کرلئے۔ راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ گرفتار شدگان میں تھانہ وارث خان میں نبیل مصطفیٰ‘ کینٹ پولیس عابد نواز‘ تھانہ صدر واہ محمد بوٹا‘ روات پولیس عبدالقدیر‘ حارث اعجاز اور عبدالستار شامل ہیں۔ تھانہ نیو ٹائون کو (م) نے بتایا کہ نیکسن یونس اوباش لڑکوں کو لیکر ہمیں ہراساں کرتا ہے جس پر ملزم کو دھر لیاگیا۔