اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور سٹیزن لا فورم کے صدر ایم کوکب اقبال ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی چوری اور بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ کے نام کھلے خط میں ایڈووکیٹ ایم کوکب اقبال نے راولپنڈی اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی چوری سمیت موبائل فون چھیننے کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔