• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اخراجات کم کرے، عوام کو ریلیف دے، ملک عامر وینس

ملتان (سٹاف رپورٹر ) خدمت خلق اللہ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن شب و روز انسانیت کی خدمت کیلئے جہدوجہد کر رہی ہے، مہنگائی کے اس دور میں عوام کو ان کی ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن ملک عامر وینس نے خرم شہزاد کو عمرہ ادائیگی سے واپسی پر ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف دے،اس موقع پر رانا غلام عباس،ملازم حسن بلوچ ،ملک امیر بخش جوئیہ،اسلم رحمانی و دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید