ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل کالج ملتان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پشاور میں ہونے والی آپتھمالوجی سوسائٹی آف پاکستان کی سولہویں کانفرنس میں انہیں لیڈر آپتھمالوجی آف نیشل لیول کا خطاب دیا گیا ہے اور انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے ، پشاور میں ہونے والی کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر رائو نے بہت ہی کم عرصے میں آپتھمالوجی کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ،ان کی نمایاں خدمات میں نشتر آپتھمالوجی ڈیپارٹمنٹ کو اپ گریڈ کرنا ، کارنیا ٹرانسپلانٹ شروع کرنا ، آنکھوں کے پچھلے پردے ریٹنا کی سرجری کو شروع کرنا کارنیا بینک ڈویلپ کرنا اور 150 بستروں پر مشتمل الائیڈ ہیلتھ ویژن ہسپتال کو تعمیر کروانا ہے۔