ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان نے جشن بہاراں بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، ہارٹیکلچر برانچ کو تیاریوں کا ٹاسک دے دیا گیا ،پھولوں اور گملوں کی تیاری کا حکم دے دیا گیاہے، بہار کے موسم میں گرین بیلٹس اور پارکوں کو پھولوں سے آراستہ کیا جائے گا، ملتان کے شہریوں کو موسم بہار میں بہترین تفریح میسر آئے گی، ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے ہارٹیکلچر،مارکیٹنگ اور ایڈمن کے آفیسران سے بریفنگ لینے کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس حافظ اُسامہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی اور دیگر آفیسران موجود تھے، ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے مزید کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں کو پھولوں سے آراستہ کریں گے،جشن بہاراں کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے،اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے دفتر کا دورہ کیا اور احکامات جاری کیے۔