ملتان (سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل سید محمد مبشررضوی نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے میں کوتاہی برتنے اور ٹارگٹس حاصل نہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ ماہ سخت آپریشن کیاجائیگا۔ صارفین کی شکایات کے آن لائن اندراج اور ازالے کے لئے ملتان شہر میں 3جدید کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرز کام کررہے ہیں جہاں صارفین کو تمام سروسز گھربیٹھے موبائل ایپ میپکو سمارٹ کے ذریعے اور ون ونڈو آپریشن کے تحت فراہم کی جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی ڈویژن کے کسٹمرسروسز سنٹر کے دورے اور ڈویژنل کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔