• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر ڈوگر اور ندیم قریشی سمیت سو سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے ایم این اے ملک عامر ڈوگر ایم پی اے ندیم قریشی سمیت سو سے زائد کارکنان کے خلاف مقدمات درج کرلیے مقدمات کارسرکار میں مداخلت توڑ پھوڑ اور دھمکیاں دینے کے الزام کے تحت درج کئے گئے،تھانہ مظفر آباد میں عامر ڈوگر سید عامر عباس سمیت متعدد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق مذکورہ افراد نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی روڈ بلاک کیا اور پولیس پارٹی سے جھگڑا کیا جبکہ تھانہ شاہ رکن عالم میں حارث وڑائچ سمیت متعدد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملتان سے مزید