• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ظالمانہ فیصلوں کے خلاف مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، اختر بی بی

پشاور(جنگ نیوز)شاہین لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبرپختونخواکی صدر اختربی بی اورجنرل سیکرٹری عشرت مالک نے پینشن اصلاحات کے خلاف آج کے احتجاج میں بھرپورشرکت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکسی سے کم نہیں ہیں،حکومتی ظالمانہ فیصلوں کے خلاف ہم بھی مردوںکے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،صوبے بھرسے لیڈی ہیلتھ ورکرز آج احتجاج کے لئے پشاور سے ہوکراسلام آبادکا رخ کریں گی،انہوں نے مزیدکہاکہ مہنگائی کی وجہ سے ملازمین پہلے ہی خودکشیاں کررہے ہیں اوپر سے حکومت نے ملازمین سے بڑھاپے کا سہارا پنشن اور گریجویٹی اصلاحات کے نام پر چھین لی ہے جسکی وجہ سے ملک بھرکے سرکاری ملازمین میںغم وغصہ پایاجاتاہے،حکومت پنشن ختم کرنے کی بجائے اپنے شاہانہ اخراجات کم کرے،10،10لاکھ ماہانہ تنخواہیں لینے والے حکمرانوں کی آئی ایم ایف ایجنڈے کے تحت ملازمین کش پالیسیوں نے احتجاج پرمجبور کردیا گیا، انہوں نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے ،ملازمین دشمنی پالیسیوں کو ترک اور اپنے کالے قوانین فوری طورپرواپس لے۔
پشاور سے مزید