اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ہونے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شریک جن مختلف ممالک کی سرکردہ اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے آج ملاقاتیں کرینگے ان میں سری لنکا کے صدر انوارا کمار دیسا نائیکے بھی شامل ہیں۔ دونوں شخصیات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی جو سری لنکا کی وزارت خارجہ سے پیشگی طور پر طے ہو چکی ہے جبکہ بوسنیا ہرزیگووینا کے وزیراعظم کی بھی پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے یہ اولین بالمشافہ ملاقات ہوگی۔