کراچی(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جنگ کے رپورٹر سید محمد عسکری کی خالہ رضیہ بیگم بنت سید محمود الحسن منگل کو انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ آج بدھ 12فروری کو سادات امروہہ سوسائٹی کی مسجد میں بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی، وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔