ملتان (سٹاف رپورٹر)ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں شعبہ سٹوڈنٹ افیئرکے زیر اہتمام اسلام،طلبہ کا مستقبل اورمعاشرے میں کردار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا، مذہبی سکالر خالد محمود عباسی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا قرا کا تصور جب عملی حقیقت میں ڈھلتا ہے تو اس سے تعلیم و تدریس کا عمل جنم لیتا ہے۔