کوئٹہ(خ ن) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے لیویز اہلکاروں کے ریٹائرمنٹ آرڈر کے اجراءکے عمل کو آسان بنانے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز کو لیویز کے گریڈ 1 تا 15 تک کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کا حکم جاری کرنے کا اختیار دیدیا ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے فوائد ( پنشن ) کے قواعد اور دیگر پالیسیوں سمیت تمام ضابطہ اخلاق کی تکمیل سے مشروط ریٹائرمنٹ کی عمر کا حصول یقینی بنایا جائےریٹائرمنٹ کے بعد پنشنری فوائد کا معاملہ ڈی جی لیویز کے دفتر کے پاس رائج طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔