کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان مایوس ہونے والوں میں سے نہیں ہیں،جن ججز نے اسٹیٹس کو کے خلاف خط لکھا تھا ان ججز کو بھی تخت مشق بنایا گیا اور دوسرے کورٹوں سے جونیئر ججز کو اوپر بیٹھایا گیا،والدہ مغوی مصطفیٰ وجیہہ عامر نے کہا کہ اس دوران میں بذات خود اس کے دوستوں سے رابطے کرتی رہی اور شروع میں ہی تین چار لوگوں پر ہم نے شک کا اظہار کیا تھا۔ مصطفیٰ کا ایک دوست ہمارے اصرار کرنے پر بھی ہم سے ملنے نہیں آیا اس پر میرا شک مزید بڑھ گیا لیکن پولیس نے پھر بھی معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا جبکہ سی پی ایل سی نے بہت تعاون کیا۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان مایوس ہونے والوں میں سے نہیں ہیں۔ آئینی بینچ آئینی کمیٹی کیا کرتی ہے ، ایک بات جو یو ایس بی میں ثبو ت ہے ا س پر چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہاں بہت سنجیدہ مواد ملا ہے اور خط پر غور کرتے ہوئے ایکشن لیا گیا ہے اور جوڈیشل کمیشن کمیٹی کو بھیجا ہے۔ آئین کے تحت سپریم کورٹ ہی بنیادی شہری حقوق کی محافظ ہے۔جن ججز نے اسٹیٹس کو کے خلاف خط لکھا تھا ان ججز کو بھی تخت مشق بنایا گیا اور دوسرے کورٹوں سے جونیئر ججز کو اوپر بیٹھایا گیا۔انٹریم جج جو ابھی پکے بھی نہیں ہوئے ہیں اور انہیں سینئر ججز کی کمیٹیوں میں شامل کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی عدالت کا یہ مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔