اسلام آباد (فاروق اقدس) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی جو اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں شامل ہیں انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ہمخیال جماعتوں اور ارکان اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیہ دیا فضل الرحمن کی 28ویں پارے کی آخری 3 آیات کی تلاوت ،خوش الحانی سے سکوت طاری ہو گیا جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اسد قیصر ، عمر اصغر ، سینٹر شبلی فراز سمیت بڑی تعداد میں ارکان نے شرکت کی۔ شرکا میں سنی اتحاد کے صاحبزادہ حامد رضا اور سابق سینٹر مصطفی کھوکھر بھی شریک تھے۔