• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 6ملزموں سے 6 پستول برآمد کر لئے ۔ چھ ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 8 کلو سے زیادہ چرس ،5ملزموں سے 35لٹر شراب بھی برآمد کرلی گئی ۔ پولیس نے مختلف واقعات میں 900سے زیادہ پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد کرکے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ ریس کورس پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ سے مسروقہ رقم 41ہزار 900روپے برآمد کر لئے ۔اسلام آباد پولیس نے بھی 18 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2,310 گرام چرس،1,018 گرام ہیر وئن، 523گر ام آئس اور11پستول برآمدکر لئے ۔
اسلام آباد سے مزید