اسلام آباد(کامر س رپورٹر) سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ ایک جعلی سولر کمپنی نے اربوں روپے کے سولر پینل درآمد کئےاور دو ارب 58کروڑ روپے کی فروخت ظاہر کی ، مختلف کمپنیوں نےمجموعی طورپر سولر پینل کی درآمد کیلئے 106ار ب روپے بیرون ملک منتقل کئے اور ایف بی آر نے 69ارب روپے کی اوورانوائسنگ پکڑی، سولر پینل کی درآمد کے سیکنڈل میں 80مشکو ک کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں سے 63کمپنیوں نے 69ارب روپے کی اوورانوائسنگ ٹرانزکشن کی ہیں ، ایف بی آر نے ملوث کمپنیوں کیخلاف 13ایف آئی آر درج کی ہیں مختلف کمپنیاں اوورانوائسنگ میں ملوث رہی ، ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا، محسن عزیز نے بنک سےکمپنیوں کی ٹرانزکشن کی وضاحت مانگی ہے، کمیٹی کو ایف بی آر حکام نے بتایا شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیاگیا بعض افراد نے غلط معلومات ظاہر کر کے بڑی رقوم جمع کرائی ہیں ۔