کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ کی جیلوں میں سزائے موت اور عمر قید کے قیدیوں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیغام پاکستان کے عنوان سے کراچی سینٹرل جیل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر نے شرکت کی،محکمہ جیل خانہ جات اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان یاداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں۔